Categories
Naat Sharif Lyrics

واہ کیا جودوکرم ہے شہ بطحا تیرا
نہیں سنتا ہی نہیں مانگنےوالا تیرا

دھار چلتے ہیں عطا کےوہ ہے قطرہ تیرا
تارے کھلتے ہیں شخا کےوہ ہے ذرا تیرا

فیض ہے یا شہ تسنیم نرالا تیرا
اپ پیاسوں کے تجسس میں ہے دریا تیرا

فرش والے تیری شوکت کا علو کیا جانے
خسروا عرش پہ اڑتا ہے پھریرا تیرا

آسماں خوان, زمیں خوان, زمانہ مہمان
صاحب خانہ لقب کس کا تیرا تیرا

میں تو مالک ہی کہوں گا کہ مالک کہ حبیب
یعنی محبوب محب میں نہیں میرا تیرا

تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں
کون نظروں پہ چڑے دیکھ کہ تلوہ تیرا

چور حاکم سے چھپا کرتے ہیں یاں اس کے خلاف
تیرے دامن میں چھپے چور انوکھا تیرا

دل عبث خوف سے پتا سا اڑا جاتا ہے
پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسا تیرا

ایک میں کیا میری عصیاں کی حقیقت کتنی
مجھ سے سو لاکھ کو کافی ہے اشارہ تیرا

مفت پالا تھا کبھی کام کی عادت نہپڑی
اب عمل پوچھتے ہیں ہاےنکما تیرا

تیرے ٹکڑوں سے پلے غیر کی ٹھوکر پہ نہ ڈال
جھڑکیاں کھایئں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا

تو جو چاہے تو ابھی میل میری دل کی دھلیں
کے خدادل نہی کرتا کبھی میلا تیرا

تیری سرکار میں لاتا ہے رضا اس کو شفیع
جو میرا غوث ہے اور لاڈلہ بیٹا تیرا

Wah Kya Judo Karam Naat Lyrics in Urdu

Read full Wah Kya Judo Karam Naat Lyrics in Urdu

Watch and Listen Wah Kya Judo Karam Hai Shahe Batha Tera Naat

Watch wah kya judo karam hai shahe batha tera by Sajjd Nizami

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Calendar

January 2022
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

Categories

Recent Comments